پنجاب میں گوبر ٹیکس کی وصولی پر صوبائی وزیر ذیشان رفیق کی وضاحت

04-03-2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں گوبر ٹیکس کی وصولی پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق خبر درست نہیں ہے۔

وزیر بلدیات پنجاب رفیق ذیشان کےمطابق ستھرا پنجاب کے تحت گوبر سے بائیو گیس ضرور تیار کی جائے گی لیکن فی بھینس 30 روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی خبر درست نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گوالہ کالونیوں سے ٹیکس وصولی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم گوالہ منڈیوں میں صفائی کے اضافی انتظامات کئے جا رہے ہیں، واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فی بھینس 30 روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی خبر زیر گردش تھی۔