لاہور سمیت راولپنڈی، اسلام آباد،پشاور اور متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
04-03-2026
(لاہورنیوز) راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد راولپنڈی، دیر بالا، سوات شہر، ہری پور، ایبٹ آباد، کھاڑیاں، کوہاٹ، ہنگو سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6اعشاریہ 3 جبکہ گہرائی 190کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت معلوم کی جا رہی ہے، فی الحال کسی جانی و مالی نقصا کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔