پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نےملتان سلطانز کو 20رنز سے شکست دے دی
04-03-2026
(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 میں لاہور قلندرز نے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی سٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ اس میچ میں ملتان سلطانز نے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ ملتان کی طرف سے کپتان ایشٹن ٹرنر 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور نمایاں کارکردگی دکھائی، ان کے علاوہ شان مسعود نے 44، عرفات منہاس نے 25، صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز بنائے جبکہ اسٹیون اسمتھ 9 اور جوش فلیپی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی بولنگ میں مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے، ملتان سلطانز کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے محمد نعیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے۔ پرویز حسین ایمان نے 45، عبداللہ شفیق نے 33 رنز بنائے جبکہ آصف علی 8 اور روبن ہرمن 3 رنز پر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹر سڈل اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔