پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں اختتام

04-03-2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

      کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1612 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 52 ہزار 103، یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 48 ہزار 796 رہی، سٹاک ایکسچینج میں 566 کمپنیوں میں سے 132 کمپنیوں میں اضافہ، 279 کمپنیوں میں کمی ہوئی۔ سٹاک ایکسچینج میں 24 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 روپے کم ہوکر 16 ہزار 725 ارب روپے پر آگئی۔