مارچ میں عالمی خوراک کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
04-03-2026
(لاہورنیوز) مارچ کے مہینے میں عالمی خوراک کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی ادارہ خوراک و زراعت کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں خوراک کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ہوا، شوگر اور ویجی ٹیبل آئل کی قیمتیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ عالمی ادارہ خوراک نے خبراد کیا ہے کہ اِسی طرح اناج، گوشت، ڈیری مصنوعات سمیت دیگر تمام اہم اشیا کی قیمتیں بھی بڑھیں، توانائی کی قیمتیں بڑھتی رہیں تو خوراک کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے، یہ اضافہ بنیادی طور پر توانائی کی قیمتوں (خاص طور پر مشرق وسطیٰ تنازع کی وجہ سے) اور بعض علاقائی سپلائی مسائل سے منسلک ہے، جو کھاد، ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت کو متاثر کر رہی ہیں۔