مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی یا نہیں، پنجاب حکومت فیصلہ نہ کر سکی
04-03-2026
(لاہور نیوز) مشرق وسطی کی صورتحال کے تناظر میں توانائی کا بحران، پنجاب میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہونگی یا نہیں، پنجاب حکومت تاحال فیصلہ نہ کر پائی۔
پنجاب حکومت تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت وفاق کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق وفاقی حکومت پر عمل درآمد کرے گی۔ وفاقی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسی کے تناظر میں پنجاب حکومت بھی کاروباری اوقات کار کا تعین کرے گی، پنجاب میں کاروباری مراکز کو رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز زیر غور ضرور ہے تاہم ایسا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔