ایک میچ برا ہوجائے تو اس کا مطلب یہ نہیں آپ برے بولر بن گئے: حارث رؤف
04-03-2026
(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ایک میچ براہو جائےتو اس کا مطلب یہ نہیں آپ برے بولر بن گئے۔
اپنے ایک انٹرویو میں قومی کرکٹرحارث روف نے کہا کہ ہرکسی کی اپنی رائے ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں، جس طرح کی گراؤنڈ پچز اور باؤنڈریز ہیں رنز تو زیادہ بننے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو بولروں کو رنز نہیں پڑیں گے لیکن باقی چار کو تو رنز پڑیں گے، آج کل آپ جتنی ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں گےاتنا اچھا رہتا ہے۔حارث کا کہنا تھاکہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔