وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف
04-03-2026
(لاہورنیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ریلوے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔
حکومت پاکستان نے ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا، آپریشنل اخراجات پورے کرنے کیلئے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھا۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرائے بڑھانے سے منع کر دیا، اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ تاجر برادری کی سہولت کیلئے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ عوام کیلئے تحفہ ہے، اس اقدام سے ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔