حکومت ویسے ہی کہہ دے،ٹرانسپورٹرزکاروبار بند کرکے گھر بیٹھ جائیں: صدر ایسوسی ایشن

04-03-2026

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے جا سکتے۔ چیئرمین پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت ویسے ہی کہہ دے کہ ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کر کے گھر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے حالات میں کاروبار کرنا اب ممکن نظر نہیں آتا۔