حکومت نے پٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ کر دیا

04-03-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا۔

حکومت نے پٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اس سے پہلے پٹرولیم لیوی 106 روپے فی لٹر تھی۔ رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا ہدف ایک ہزار 468 ارب روپے مقرر ہے، لیوی کی شرح بلند ہونے سے نان ٹیکس ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ادھر پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعد طیاروں میں استعمال ہونے والا جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 2 پیسے اضافہ کر دیا گیا، جیٹ فیول کی قیمت 476 روپے97 پیسے سے بڑھا کر517 روپے17 پیسے مقرر کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 29 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 365 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 395 روپے 3 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 8 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت 433 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 467 روپے 48 پیسے ہو گئی۔