رنگ روڈ پر پولیس انسپکٹر کا بیٹا گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہو گیا

04-02-2026

(لاہور نیوز) رنگ روڈ پر پولیس انسپکٹر ابرار شاہ کے بیٹے علی شاہ کی مبینہ خطرناک ڈرائیونگ کا واقعہ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق علی شاہ نے تیز رفتاری کے دوران مبینہ طور پر ایک گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم حادثے کے بعد علی شاہ موقع سے فرار ہو گیا۔ رنگ روڈ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق تھانہ کاہنہ میں مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔