نشتر کالونی: ٹریفک حادثہ میں ماں سمیت بیٹا جاں بحق
04-02-2026
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق سبزی منڈی کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی کے درمیان حادثہ پیش آیا، جاں بحق ہونیوالوں میں12سالہ زمام اور35سالہ نسیم بی بی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔