زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
04-02-2026
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر60 لاکھ ڈالرز کے اضافہ سے 16 ارب 38 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسی طرح کمرشل بینکوں کےذخائر 4 کروڑ 77 لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 40 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملکی مجموعی ذخائر 21 ارب 78 کروڑ 96 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔