پنجاب حکومت نے 4 اضلاع کے افسران کو اضافی چارج دے دیئے

04-02-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 4 اضلاع کے افسران کو اضافی چارج دے دیئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام سرور کو ایم ڈی ستھرا پنجاب نارووال کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چنیوٹ وقاص عباس کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی چنیوٹ کا اضافہ چارج دیدیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اوکاڑہ عبدالجبارکو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد ابوبکر کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا  اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔