پی ایس ایل 11:اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر جیت کا مزہ چکھ لیا
04-02-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے نویں میچ میں اسلام یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 36 گیندوں پر 66 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، کپتان سعود شکیل 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کوئٹہ کے شمائل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور بین ڈرموٹ نے 3 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ بیون جیکبز بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے، ٹام کرن 22 گیندوں پر 29 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان ارشاد اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔