گرین ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا
04-02-2026
(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
گرین ٹاؤن میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس سے پولیس گاڑی بھی گولیوں کی زد میں آئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تعاقب کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی۔ ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کو علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔