چوہنگ: رشتہ نہ دینے کی رنجش پر نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب حملہ

04-02-2026

(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے میں نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں طالبہ شدید زخمی ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ اکیڈمی سے گھر واپس جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر اچانک تیزاب پھینک دیا جبکہ خود جائے وقوعہ سے  فرار ہو گئے۔ حملے کے نتیجے میں طالبہ کا چہرہ، سر اور کندھے جھلس گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ رشتہ نہ دینے کی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں طالبہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔