وزیر تعلیم پنجاب نے جمعہ کو آن لائن کلاسز کی منظوری دے دی
04-02-2026
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں، سکولز، کالجز اور جامعات میں جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ سکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک سکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے سکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے۔ دوسری شفٹ والے سکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے سکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔