پاکستان کے آٹو سیکٹر کی پیداواری صلاحیت سالانہ 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی

04-02-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے آٹو سیکٹر کی پیداواری صلاحیت سالانہ پانچ لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔

پاکستان کی آٹو صنعت نہ صرف مقامی طلب پوری کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر ترقی اور توسیع کیلئے بھی تیار ہے۔ فروری 2026 میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مسافر گاڑیوں کی ماہانہ فروخت فروری 2026 میں 13 ہزار 388 یونٹس تک رہی جو صنعتی ترقی کی عکاس ہے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، صنعتی توسیع، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معاشی بحالی ایس آئی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ دوست ماحول کا مظہر ہے۔ مضبوط پیداواری صلاحیت اور بڑھتی ہوئی طلب کےساتھ پاکستان کی آٹو صنعت سرمایہ کاری کیلئے کلیدی شعبہ بھی بنتی جا رہی ہے۔