پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 پوائنٹس کی کمی
04-02-2026
(لاہور نیوز) امریکی صدر کے جنگ جاری رکھنے کے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 50 ہزار کی حد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں تقریباً ڈھائی فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ میں بھی ایک فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی، جو خطے میں غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ دوسری جانب میں چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔