علی انصاری کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
04-02-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی علی انصاری اور صبور علی نے اپنی بیٹی سرینا کی پہلی سالگرہ سادگی کے ساتھ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی نے اس خاص موقع کی یادگار تصاویر شیئر کیں، جن میں فیملی کو خوشگوار موڈ میں جبکہ ننھی سرینا کو کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیں۔ سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ سجل علی کی شرکت نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ صبور علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پہلی سالگرہ کی پوسٹ تاخیر سے شیئر کی گئی کیونکہ وہ اس بات پر غور کر رہے تھے کہ اس خوبصورت لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا صرف اپنے دل کے قریب رکھیں، کچھ احساسات اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ انہیں دوسروں کے ساتھ بانٹے بغیر رہا نہیں جاتا۔ اپنی بیٹی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ اس کے ننھے رونے کو پہچاننے سے لے کر اس کی خاموش ضروریات کو سمجھنے تک اور بے خواب راتوں سے لے کر اس کی گرمجوش آغوش تک ہر لمحہ ایک جادو کی مانند رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی حیران ہیں کہ ایک ننھی سی جان کیسے ان کی پوری دنیا بن گئی ہے، صبور علی نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا کہ وہ ہمیشہ اس کی حفاظت کریں گے، اس کی رہنمائی کریں گے اور ہر حال میں اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ یاد رہے کہ صبور علی اور علی انصاری نے 2022 میں شادی کی تھی اور تب سے وہ مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔