شاہدرہ: بس نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل دیا
04-01-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ میں بس نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار سعد ہاشمی موٹرسائیکل پر بیگم کوٹ جا رہا تھا، تشویشناک حالت میں اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔