لاہور: ایمرجنسی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
04-01-2026
(لاہور نیوز) لاہور شہر میں ایمرجنسی 15 پر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایمرجنسی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم ٹاؤن شپ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ڈلیوری بوائے محمد فیصل نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ملزم نے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے ، موبائل فون اور پرس چھیننے کی جھوٹی کہانی سنائی تھی، دوران پوچھ گچھ کالر زیادہ دیر پولیس کو گمراہ نہ کر سکا، ملزم نے رقم موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا کر ڈکیتی کی کال چلائی تھی۔