لاہور: ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، 9 عادی ملزمان گرفتار
04-01-2026
(لاہور نیوز) لاہور شہر میں ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی و چوری کے 9 عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق موبائلز سکواڈ نےسگیاں، ٹھوکر، محمود بوٹی و دیگر ناکہ جات پر8 مشکوک افراد کو روکا ۔ جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ مشکوک افراد کریمنل ریکارڈ کے مطابق پولیس کو مطلوب تھے۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان میں شامل عارف، عامر، قیصر، اعجاز اور فیصل سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ، چوہنگ، مناواں ،کاہنہ و دیگر کے حوالےکردیے گئے ہیں۔