پی ایس ایل! لاہور قلندرز کے بیٹر فخرزمان کی 2 میچز کی پابندی کے خلاف اپیل
04-01-2026
(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے بلے باز فخرزمان نے گیند سے چھیڑ چھاڑ کے مبینہ الزام پر 2 میچز کی پابندی کیخلاف اپیل دائرکردی۔
گزشتہ روز پی سی بی نے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا تھا اور انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی۔ذرائع کا کہناہےکہ اب فخر زمان نے 2 میچز کی پابندی کے خلاف پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل دائر کی ہے۔ واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوئی تھی جس کے پیش نظر میچ ریفری روشن ماہانما نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا تھا۔