سی سی ٹی وی فوٹیجز سے سنیچر و موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار
04-01-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزمان کو برکی کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او کاہنہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دیا تھا، جس کے بعد کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں کی مختلف علاقوں میں ریکی کرتے تھے اور موقع ملتے ہی واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ایک ملزم کو خاتون کا پرس چھین کر بھاگتے ہوئے جبکہ دوسرے کو موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زمان، فریاد اور علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، 2 موبائل فون، نقدی اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ سٹریٹ کرائم کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔