پولیس کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن، 1072 افراد گرفتار
04-01-2026
(لاہور نیوز) پولیس کا شہر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت حالیہ کارروائیوں میں 1072 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مارچ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1049 مقدمات درج کیے گئے۔ رواں سال مجموعی طور پر پتنگ بازی میں ملوث 3242 افراد گرفتار ہوئے اور 3100 مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 109276 پتنگیں اور 3684 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کو ہدایت دی ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران فیلڈ میں متحرک رہیں اور پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں، جبکہ شہری بھی قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔