سمن آباد: لیپ ٹاپ چوری کرنے والا شاطر جوڑا گرفتار

04-01-2026

(لاہور نیوز) سمن آباد گورنمنٹ ہسپتال سے قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق ملزم انتہائی شاطر طریقہ استعمال کرتے ہوئے ہسپتال  اپنی بیوی کے ساتھ دوائی خریدنے کی غرض سے آیا جبکہ ملزم راجر کچھ عرصہ قبل ہسپتال میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری بھی کرچکا ہے۔ ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو لیپ ٹاپ دیکر باہر بھیجا،بعد ازاں دونوں فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان سے لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ میں انتہائی قیمتی ڈیٹا محفوظ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاطر ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن ریسورس سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سمن آباد فراز احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔