شہر میں بادلوں کے ڈیرے برقرار ،آج سے 4 اپریل تک بارش کی پیشگوئی

04-01-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مطلع ابر آلود ہے اور شہر میں بادلوں کا راج برقرار ہے، جبکہ بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

موسمی صورتحال کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے 4 اپریل تک بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 129 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو صحت کے لیے مضر قرار دیا جاتا ہے۔