وزیر تعلیم رانا سکندر کا تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے پر طلبہ کو “ویلکم بیک” کا پیغام

04-01-2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے پر طلبا و طالبات کو “ویلکم بیک” کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہو گیا ہے اور تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل حسب معمول ہفتے میں 5 دن جاری رہے گا۔ وزیر تعلیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے شعبے کو درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو مل کر عبور کیا جائے گا تاکہ طلبا کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ حالیہ تعطیلات کے باعث ہونے والے تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے تعلیمی پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے گی، جبکہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔