پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 4000 پوائنٹس بڑھ گیا
04-01-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 52 ہزار 886 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔