برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 591 روپے کلو مقرر

04-01-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، جہاں برائلر کے نرخ میں معمولی کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں 4 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 591 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 660 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فارم گیٹ پر نرخ 380 روپے فی کلو مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل میں زندہ برائلر 394 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر کی قیمت 408 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 660 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔