موج مستی اور چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج کھل گئے

04-01-2026

(لاہور نیوز) بہت کر لی موج مستی اب ہوگی پڑھائی، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج کھل گئے۔

اس حوالے سے مختلف صوبوں کے تعلیمی اداروں میں مختلف اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، متعدد اداروں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی جامعات میں تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دے دی، جس کا مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ کفایت شعاری مہم کے پیش نظر 10 مارچ سے آن لائن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔