ملت پارک پولیس نے 2 چور پکڑ لئے، 125 موٹرسائیکل برآمد

03-31-2026

(لاہور نیوز) ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے انہیں سمن آباد سے گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر ملزمان سے ایک عدد ہونڈا 125 موٹرسائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزمان نعیم الرحمن اور حسیب سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔  پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس ہر دم متحرک ہے۔