بارش بجلی کی ترسیل متاثر، لیسکو کے 420 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

03-31-2026

(لاہور نیوز) شہر میں موسلا دھار بارش سے بجلی کی تریل بری طرح متاثر ہو گئی اور 420 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

لاہور شہر مٰیں تیز بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، موسلادھار برسات کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بارش کے باعث لیسکو کے 420 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپنگ اور دیگر خرابیوں سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔