پی ایس ایل سیزن گیارہ، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

03-31-2026

(لاہور نیوز) پی ایس ایل سیزن گیارہ، بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا۔

میچ کا ٹاس ساڑھے چھ بجے ہونا تھا لیکن بارش کے باعث ٹاس نہیں ہو سکا۔ قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں بارش رک گئی، بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ تاخیر کا شکار ہے. بارش کے باعث گراؤنڈ کی اطراف میں پانی کھڑا ہو گیا تاہم سٹیڈیم کی پچز سے تاحال کور ہٹانے کا کام شروع نہیں ہوا۔