باٹا پور: 7 سال بعد قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار
03-31-2026
(لاہور نیوز) پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، باٹا پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، جس میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا گیا ہے,ملزم 2019 سے قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا تاہم ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔