31 مارچ سے 5 اپریل تک بارشیں ہی بارشیں، الرٹ جاری

03-31-2026

(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہےکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں 31 مارچ سے 5 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔

پنجاب کے شہروں بشمول مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، سیالکوٹ، لاہور،میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں 4 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خوشاب، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، نارووال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔