گنگا رام ہسپتال میں خون کے سیمپل معاملے پر دو سکیورٹی اہلکار برطرف

03-31-2026

(لاہور نیوز) گنگا رام ہسپتال میں خون کے سیمپل لینے کے معاملے پر سکیورٹی سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نائٹ شفٹ سپروائزر غلام رسول کو فوری طور پر برطرف کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی گارڈ شان عارف کو بھی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا، واقعے کے بعد چیف سکیورٹی آفیسر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عارف افتخار  نے کہا کہ ہسپتال میں سکیورٹی عملے کی حدود سے تجاوز اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، انتظامیہ  نے خون کے نمونے لینے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ  نے شہریوں اور مریضوں کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔