سائیکل مکینک کی بچے سے بد فعلی، ملزم گرفتار
03-31-2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقے میں پولیس نے چندرائے گاؤں سے ایک سائیکل مکینک کو گرفتار کر لیا ہے جس پر 11 سالہ بچے سے بد فعلی کا الزام ہے۔
ایس ایچ او افضال رؤف کے مطابق، ملزم نفیس نے چھٹی کے بعد بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں وہ بچے کو شنگھائی پل پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ بچے نے والد کو واقعہ سے آگاہ کیا جس پر والد کاشف نے پولیس کو درخواست دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ کیس کو مزید تحقیقات کے لیے جنڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔