سیکرٹریٹ ملازمین کا بس سروس بحال کرنے کا مطالبہ

03-31-2026

(لاہور نیوز) سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بس سروس کو جلد از جلد بحال کرے۔

 سیکرٹریٹ انتظامیہ نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت بس سروس بند کر رکھی ہے، جس کے بعد ملازمین مختلف علاقوں سے اپنی مدد آپ کے تحت دفتر پہنچنے پر مجبور ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ خود آمد و رفت کے باعث پٹرول پر اضافی خرچ ہو رہا ہے اور آمد و رفت کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملازمین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ بس سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ ملازمین آسانی سے دفتر پہنچ سکیں اور روزانہ کے اخراجات میں کمی آئے۔ ملازمین نے انتظامیہ سے کہا کہ بس سروس کی بحالی نہ صرف آمد و رفت کے مسائل کم کرے گی بلکہ دفتر کے لیے وقت کی بچت اور کفایت شعاری کے مقصد کو بھی فروغ دے گی۔