عاطف اسلم کا شادی کی 13ویں سالگرہ پر اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام
03-31-2026
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانا کے لیے محبت سے بھرپور پیغام شیئر کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار نے اہلیہ کے ہمراہ لی گئی یادگار تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک دل چھو لینے والا کیپشن بھی تحریر کیا۔ عاطف اسلم نے لکھا کہ "یہ وہ لڑکی ہے جس نے 13 سال پہلے آج کے دن باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوش کردیا۔" انہوں نے کہا کہ "اس دن کے بعد سے ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا ہے، الحمدللہ۔" گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ "آپ سے ملنے سے پہلے تک میں یہ نہیں جانتا تھا کہ محبت اتنی طاقتور ہوسکتی ہے۔" عاطف اسلم کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔