رائیونڈ: تبلیغی جماعت کا "جوڑ اجتماع"کل سے شروع

03-31-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے زیرِ اہتمام سالانہ" جوڑ اجتماع" کل سے شروع ہوگا، جو یکم اپریل سے 5 اپریل تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اجتماع میں وہ جماعتیں شرکت کریں گی جو مختلف علاقوں میں تبلیغی دورے مکمل کر کے واپس آئی ہیں۔ اجتماع میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اور دیگر سہولیات کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر معروف علماء کرام شرکاء سے خطاب کریں گے۔