محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی
03-31-2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 4 اپریل تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔ شہر لاہور میں آج بھی بارش کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں، درجہ حرارت کی بات کی جائے تو کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت میں بھی کمی کا امکان ہے۔