ویلنشیا ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ٹرک کی کار کو ٹکر، دو افراد زخمی
03-31-2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس روڈ پر ویلنشیا ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ٹرک کی کار کو ٹکر ، حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار میں موجود 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔