ہدایتکارہ سنگیتا کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری سے ملاقات
03-30-2026
(لاہور نیوز) ہدایتکارہ سنگیتا نے پنجاب فلم فنڈ کی رقم دینے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
ہدایتکارہ سنگیتا نے لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری سے ملاقات کی، ملاقات میں فلمی مسائل سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ہدایتکارہ سنگیتا نے پنجاب فلم فنڈ کی رقم دینے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اطلاعات و نشریات طاہر رضا ہمدانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔