میٹرک امتحانات: جعلی رولنمبر سلپ پر پیپر دینے والے 4 امیدوار پکڑے گئے
03-30-2026
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک انگریزی کے پیپر کے دوران مختلف امتحانی سنٹرز سے جعلی رولنمبر سلپ پر امتحان دینے والے 4 امیدوار پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جعلی رولنمبر سلپ پر امتحان دینے والوں میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سے قمر الزمان کو نقل کرتے پکڑا گیا، رائیونڈ کے خدیجہ الکبرا ایجوکیشن سسٹم سے محمد بلال جاوید جبکہ کوٹ سردار محمد خان سنٹر سے عطاء الرحمن اور مبشر اقبال نقل میں ملوث پائے گئے۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ امیدواروں کیخلاف یو ایم کیسز بنا کر انہیں پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جعلی رول نمبر سلپس بنانے والے ٹیچر داؤد سے بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔