شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
03-30-2026
(لاہور نیوز) شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے شہر میں 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، 10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب60 فیصد رہا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 96 ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سپیل ملک میں داخل ہو گا۔