کاہنہ: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی

03-30-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ اس واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اور زخمیوں کے درمیان بوہگن گاؤں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا، متاثرہ افراد جب زمین کا جائزہ لینے آئے تو ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حملہ کر دیا، ملزمان کی فائرنگ سے آصف نامی شخص کو کندھے اور ٹانگ پر گولیاں لگیں جبکہ ملزمان کے تشدد سے خاتون کے چہرے اور سہراب نامی شخص کے سر میں چوٹیں آئیں۔ پولیس نے زخمی افراد کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کر دیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، ایس ایچ او  کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان اور متاثرہ افراد آپس میں رشتہ دار ہیں، ملزمان میں اصغر،وقاص، فیاض شامل ہیں۔