مناواں: خاتون سے موبائل فون چھینے والا ملزم گرفتار

03-30-2026

(لاہور نیوز) مناواں کے علاقہ میں خاتون سے موبائل چھینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مناواں پولیس نے خاتون سے موبائل فون چھینے والے ملزم عامر عرف بھگو کو گرفتار کر لیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری نا معلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ ایس پی کینٹ ڈویژن  نے کہا کہ گرفتار ملزم عامر عرف بھگو کو موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائلز سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔